0

“سکون” آرگنائزیشن کا سالانہ فنڈریزنگ پروگرام 25 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک پیش کیا جاۓ گا

” سکون” آرگنائزیشن – بورڈ ممبران نے جمعہ 25 اکتوبر کو سالانہ فنڈریزنگ پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔

“سکون” آرگنائزیشن کے سالانہ فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے لئے شہر بھر کے مہمانوں کو دعوت نامےبھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

سالانہ فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے لئے پاکستان کے لیجنڈ ٹی وی اسٹار جناب بہروز سبزواری، ٹی وی سٹار کنول خان اور محمد زبیر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

“سکون” آرگنائزیشن کا سالانہ فنڈریزنگ پروگرام Oppsal Samfunnshus میں منعقد ہو رہا ہے، پروگرام کا آغاز شام 1800 بجے ہو گا۔

“سکون” آرگنائزیشن کی طرف سے معذور افراد کو وہیل چیئر فراہم کی جاتی ہیں، یتیم اور بیوہ بچیوں کو میک اپ کورسز کرواۓ جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں بغیر کسی بیرونی تعاون کے مثبت معاشی تبدیلی لا کر اپنے بچوں اور فیملی کے لیے بہتر مستقبل کا انتظام کر سکیں۔

نوجوانوں کو گرافکس ڈیزائننگ کورسز کرواۓ جاتے ہیں تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہو سکیں، غریب اور یتیم بچوں کے لئے کفالت پیکج جاری کئے جاتے ہین، “سکون” آرگنائزیشن معذور افراد کے لیے روزگار کا بندوبست بھی کرتی ہے ۔

“سکون” آرگنائزیشن کے سالانہ فنڈریزنگ پروگرام میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کے لیے ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اسکی انٹری کے لیے کسی قیمتی ٹکٹ یا پاس کی کوئی
ضرورت نہیں۔

میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اس پروگرام کی کوریج کے لیے خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔

پروگرام میں “سکون” آرگنائزیشن کے حالیہ کورسز کی سپیشل ڈاکومنٹری بھی دکھائی جاۓ گی۔

پروگرام کی کامیابی کے لیے “سکون” آرگنائزیشن کے بورڈ ممبران بہت پر امید ہیں۔

ہفتے کو “سکون” آرگنائزیشن کا سالانہ فنڈریزنگ پروگرام سٹاک ہوم جبکہ اتوار کو پہلی بار ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو رہا ہے۔

مزید معلومات اور اوسلو پروگرام میں شرکت کے لئے شاہد جمیل (CEO paknorwaynews) اور چوہدری عبدالرحمن سے رابطہ کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں