0

اسکاٹ لینڈ میں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم کے متبادل برقی وال پیپر کی آزمائش

گلاسگو: اسکاٹ لینڈ میں گھروں میں مرکزی ہیٹنگ سسٹم کے متبادل کے طور پر برقی وال پیپر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اسکاٹش شہر گلاسگو میں 12 گھروں میں برقی وال پیپر کی آزمائش جاری ہے جس کا مقصد اس کے گرمائش کے شفاف ذریعے کے طور پر مؤثر ہونے کا معائنہ کرنا ہے۔

ان وال پیپر کے نصب کیے جانے کے بعد سے مکینوں نے اس کے متعلق مثبت آراء دیں۔

اسکاٹش گھر یورپ میں سب سے پرانے ہیں اور سب سے خراب انسولیشن (درجہ حرارت روکنے کی صلاحیت) رکھتے ہیں۔ صرف گلاسگو میں 70 ہزار کے قریب رہائشی فلیٹس ہیں اور یو کے کے مجموعی کاربن اخراج میں 36 فی صد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔

ایک اوسط گھر دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں تین گُنا زیادہ گرمائش خارج کرتے ہیں۔

اس لیے چھت پر لگائے جانے والے برقی وال پیپر کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مرکزی ہیٹنگ سسٹم کی جگہ لے سکتا ہے اور ممکنہ طور پر ماحول دوست ثابت ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں