0

اے آئی روبوٹ کا تخلیق کردہ آرٹ نیلامی کیلئے پیش

لندن: تاریخ میں پہلی بار ایک روبوٹ کی جانب سے بنائے گئے آرٹ کو بڑے نیلام گھر کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی میں اس آرٹ کی قیمت 196,000 ڈالرز تک ملنے کی توقع ہے۔

مصنوعی ذہانت والے انسان نما روبوٹ آرٹسٹ Ai-Da کا تخلیق کردہ یہ شاہکار کسی بڑے نیلام گھر میں فروخت ہونے والا پہلا نمونہ ہوگا اور اگلے ماہ لندن میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اسے انگریز ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کی “پریشان کن” تصویر کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ایلن ٹیورنگ کو جدید دور کے کمپیوٹنگ کے بانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

سوتھبیز نامی نیلام گھر نے اپنے ہوم پیج پر کہا کہ آرٹ ورک کا عنوان اے آئی گاڈ ہے اور پہلی بار مئی 2024 میں اقوام متحدہ میں پانچ پینل کے حصے کے طور پر اس کی نمائش کی گئی تھی۔

انتہائی حقیقت پسندانہ روبوٹ جس نے یہ آرٹ بنایا ہے، کو چہرے، بڑی آنکھوں اور بھورے رنگ کی وگ والی انسانی خاتون سے مشابہت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ اے آئی روبوٹ الگورتھم کی مدد سے کام کرتا ہے اور اس کی آنکھوں میں کیمرے کے ساتھ ساتھ بایونک ہاتھ بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں