0

ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی

کیلیفورنیا: ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی روبو ٹیکسی (جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا) رُونمائی کردی۔ روبو ٹیکسی کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ یہ نجی ٹرانسپورٹ میں انقلاب برپا کر دے گی۔

جمعرات کے روز کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی ایک تقریبا میں ایلون مسک نے ٹیسلا سائبر کیب کے ساتھ ایک 20 سیٹر روبو ویب کا پروٹو ٹائپ بھی متعارف کرایا۔ دونوں گاڑیوں میں اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز جیسے روایتی کنٹرولز موجود نہیں ہیں جو ان کو مکمل طور پر خودکار بناتے ہیں۔

ٹیسلا سربراہ نے حالیہ برسوں میں برقی کار ساز کمپنی کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے ٹیسلا نے فُل سیلف ڈرائیونگ نامی آٹونومس سافٹ ویئر نو برس قبل بیچنا شروع کیے تھے لیکن اس کی کے قابلِ اعتبار ہونے پر شکوک ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سائبر کیب 2026 سے قبل دستیاب نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں