ٹوکیو: جاپان میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 1 سال میں 500 قرعہ اندازی کے انعامات جیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں lucky queen کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔
جاپان میں ایک خاتون کا کہنا ہے انہوں نے ایک سال میں 70،000 ڈالرز کی مالیت کے 500 انعامات جیتے ہیں اور وہ بھی قرعہ اندازی کے ذریعے۔
حال ہی میں کائنی ہیرایاما نامی خاتون نے ایک جاپانی ٹیلی ویژن پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کا آدھے سے زیادہ گھریلو سامان قرعہ اندازی سے جیتے گئے سامان ہیں۔
جاپان میں مختلف کاروباروں کے لیے ایک مؤثر مارکیٹنگ حکمت عملی کے تحت آن لائن قرعہ اندازی کا انعقاد عام ہے۔
ہیرایاما نے ذکر کیا کہ انہوں نے بہت ساری اشیا جیتی ہیں بشمول برتن، بینٹو بکس، مگ، بچوں کے کھلونے، یوگا بالز اور یہاں تک کہ اسنیکس۔ یہ سب کچھ ایک فیصد خرچ کیے بغیر۔
ہیرایاما کئی ہائی ٹکٹ آئٹمز جیتنے میں بھی خوش قسمت رہی ہے جیسے کہ 70,000 ین 490 ڈالرز کا اوون اور 100,000 ین کا واٹر پیوریفائر۔
مزید برآں خاتون کی آج تک کی سب سے اہم جیت 4 ملین ین (28،000 ڈالرز) مالیت کی کار ہے جس کی وہ اس وقت پورے جاپان میں واحد انعام یافتہ تھیں۔