0

ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلیںڈ اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انجری بڑھ جانے کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ جیک لیچ اور زیک کرولی کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ملتان ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کی پلئینگ الیون:

کپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسو، برائیڈن کارس جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے تاحال پلئینگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں