ٹورونٹو: نیو یارک بارن سیل سے 50 ڈالر میں خریدی جانے والی 112 برس پُرانی پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں نیلام ہونے جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک سے تعلق رکھنے والے آرٹ ڈیلر ایلن ٹریبِٹز نے بتایا کہ وہ ایک بارن سیل پر تھے جب ایک فن پارہ ان کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ کر بتایا جا سکتا تھا کہ اس پینٹنگ پر موجود دستخط کے علاوہ اور بھی کچھ بہت خاص موجود ہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوا کرتا ہے۔
انہوں نے یہ پینٹنگ 50 ڈالر میں خریدی اور تحقیق کرنے پر ان کے علم میں یہ بات آئی کہ اس فن پارے کا نام میسیٹ کیو سی آئی ہے جس کو کینیڈین آرٹسٹ ایمیلی کار نے 1912 میں بنایا تھا۔
یہ پینٹنگ ایمیلی کے چار فن پاروں مین سے ایک ہے جس کی نیلامی ہیفل گیلری آئندہ ماہ ٹورونٹو میں کرے گی۔ اس پینٹنگ کی فروخت ایک سے دو لاکھ کینیڈین ڈالر کے درمیان متوقع ہے۔