کراچی: رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا، تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کو رواں سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا اور اس کا پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، تاہم جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا ۔ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا۔