0

پاکستان بھارت سے ایک جیسی محبت ہے؛دلجیت کا پاکستانی مداح کوتحفہ

مانچسٹر: بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کی پاکستانی پرستار کو تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانج نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران ہال میں موجود مداحوں کو تحفہ کا دینے کا اعلان کیا۔ پرچی کے ذریعے جن خاتون کا نام نکلا جب وہ اسٹیج پر آئیں تو دلجیت دوسانج نے انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

دلجیت دوسانج نے خاتون نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان ہے ۔ بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اور ہندوستان دونوں برابر ہیں۔ ہم دونوں کی دل سے عزت اور محبت کرتے ہیں۔

دلیجیت دوسانج کی بات پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بھارتی گلوکار نے پاکستانی مداح کے لیے تالیاں بجوا کر انہیں اسٹیج سے رخصت کیا۔ دلجیت دوسانج کی پاکستانی مداح سے گفتگو اور تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں