0

امتحان میں نمایاں کامیابی پر کباڑیے نے بیٹے کو کئی آئی فون تحفے میں دیدیے

ممبئی: حال ہی میں ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کباڑیا اپنے بیٹے کو ایک سے زیادہ آئی فونز تحفے میں دے رہا ہے۔

حال میں بھارت میں ایک کباڑیے نے بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے انعام کے طور پر اپنے بیٹے کو متعدد آئی فونز دیے جس میں جدید ترین آئی فون 16 بھی شامل ہے۔

آن لائن منظر عام پر آنے والے اس اس جذباتی تعامل نے کئی صارفین کے دلوں کو چھو لیا جس میں ایک معمولی اسکریپ ڈیلر اپنے بیٹے کو مہنگے تحائف پیش کر رہا ہے۔

ویڈیو میں کباڑیا خوشی سے ایک آئی فون پکڑے ہوئے نظر آرہا ہے جب وہ گاہگوں کے ساتھ اپنے کباڑی کی تجارت پر بات کر رہا ہے۔ اگرچہ زبان واضح نہیں ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ اپنے بیٹے کے پاس ہونے کی خوشی میں فخر اور خوشی بانٹ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں