0

قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر محمد یوسف نے بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفی دیا۔

محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا، مجھے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیلنٹ پر پورا یقین ہے، قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم ڈائریکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر عہدے سے ہٹادیا تھا جبکہ انکی سابق کرکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق کیساتھ ہیڈکوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کمیٹی میں شامل کیا تھا۔

اسی طرح بلال افضل سلیکشن کمیٹی ہٹادیا تھا جبکہ ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو بھی سلیکشن کمیٹی سے باہر کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں