0

امریکی نوجوان کے ہاتھ اور پاؤں میں ایسا کیا کہ عالمی ریکارڈ بن گیا؟

مشی گن کے گڈریچ ہائی سکولز کے 16 سالہ فٹ بال کھلاڑی ایرک کِلبرن جونیئر نے اپنے غیر معمولی قد اور بڑے ہاتھ اور پاؤں کی وجہ سے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

6 فٹ 10 انچ قد کے حامل ایرک کِلبرن کے پاس جوتوں کے 23 جوڑے شامل ہیں جن کا سائز 13.5 انچ ہے جو اوسط سائز سے کہیں زیادہ ہیں۔

کِلبرن نے گنیز کو بتایا کہ لوگ عام طور پر حیران ہوتے ہیں اور میرے ساتھ میرے پیروں اور ہاتھوں کے سائز کے بارے میں بات شروع کردیتے ہیں۔ مجھے اس سے بہت مزہ آتا ہے۔

ایرک کی غیر معمولی اونچائی اور جسمانی ساخت منفرد چیلنجز اپنے ساتھ لائی۔ پانچویں جماعت سے ایرک جب بھی اسٹورز میں جاتے تو انہیں اپنے سائز کے شوز نہیں ملتے تھے جبکہ آرڈر پر تیار کیے جانے والے شوز 15000 سے زائد ڈالرز کے پڑتے جس کی جیب اجازت نہیں دیتی تھی۔

تاہم ان کے اس مسائل نے بڑے بڑے برانڈز کی توجہ حاصل کی اور انڈر آرمر، ریبوک، اور این بی اے کے لیجنڈ شکیل اونیل نے مناسب طریقے سے ایرک کیلئے فٹنگ والے شوز ڈیزائن کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں