0

ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

منگولیا: ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔

منگولیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسجد اقبال نے بھارت کے ملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلے میں 6-0 سے ہر ایا اور اپنے حریف کو ایک فریم بھی جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

اسجد اقبال نے پہلا فریم 49-18، دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا۔

ملکیت سنگھ اپنے حریف کے سامنے بے بس نظر آئے اور وہ ایک بھی بڑا بریک بنانے میں ناکام رہے۔ اس کے برعکس اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی، اسجد اقبال کا فائنل میں مقابلہ کل جرمنی کے رچرڈ وینولڈ یا بھارت کے کمال چاولہ سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں