0

رونالڈو، میسی کا کیرئیر طویل کیسے ہوا؟ طبی ماہر نے وجہ بتادی

طبی ماہر ایڈورڈ ایسٹیول نے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی کے کامیاب کیرئیر کی وجہ بتادی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں ایڈورڈ ایسٹیول نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اسٹار فٹبالرز میسی اور رونالڈو کے پاس سلیپ کوچ بھی موجود ہیں، جو انہیں بتاتا ہے کہ انہیں کتنے گھنٹوں کی نیند لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فٹبالرز کھیل کے دوران زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں اور انہیں صحت برقرار رکھنے کیلئے مناسب نیند پوری کرنا بے حد ضروری ہے۔

طویل فٹبال کیرئیر ہونے کے باوجود لیجنڈری پلئیرز بے شمار کامیابیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

النصر کے کپتان نے حال ہی میں اپنے کیرئیر کے 900 گولز کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ وہ اپنا کیرئیر 1000 گولز مکمل کرکے پورا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

دوسری جانب انٹر میامی کے اسٹرائیکر اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اپنے کلب کیلئے 6 مقابلوں میں 7 گولز اسکور کیے ہیں، میسی کی عمر تقریباً 40 کے قریب ہے تاہم انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں