0

طلاق کی افواہیں، ایشوریا رائے کی شادی کی انگوٹھی پہن کر فیشن ویک میں شرکت

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شادی کی انگوٹھی پہن کر شرکت کی۔ طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا رائے کی شادی کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فیشن ویک کی مختلف تقریبات میں ایشویا رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ شریک ہوئیں۔ ان تقریبات میں ان کی شادی انگوٹھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

ایشوریا رائے نے اداکار ابھیشیک بچن سے 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں تاہم دونوں نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں