0

ویڈیو بنوانے کے شوق میں خاتون نے بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون کنویں کے اوپر بچے کو ایک ہاتھ سے پکڑے گانے کی ویڈیو بنوا رہی ہیں۔ اس ویڈیو نے صارفین میں غصے کی لہر کو جنم دیا ہے۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، بہت سے لوگوں نے اسے لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

کلپ میں ایک خاتون کنویں کے کنارے بیٹھی ہوئی نظر آتی ہیں جب وہ ایک گانے کی نقل کر رہی ہیں۔ ایک چھوٹا بچہ ان کی ایک ٹانگ سے چمٹا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ اس کا جسم کھلے کنویں کے اوپر ہوا میں لٹک رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے طنزیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ بچوں کی حوالگی کے معاملے میں فیملی کورٹ کہتی ہے کہ صرف ماں ہی بچے سے زیادہ پیار کر سکتی ہے۔ باپ سے بھی زیادہ ۔

ویڈیو میں خاتون اور دیگر افراد کی جگہ اور شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ عورت اور لڑکے کا رشتہ بھی معلوم نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں