0

توشہ خانہ ٹو؛ درخواستِ ضمانت پر 5 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑا حکم جاری کردیا۔

ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے ، اسپیشل جج سنٹرل اس کیس میں پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5 روز میں فیصلے کا امکان پیدا ہوگیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے، سیشن کورٹ کو 5 ، ہائیکورٹ کے لئے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔ اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کو دیا گیا وقت اپلائی ہوگا۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے ، درخواست گزار وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کی ہدایت کرنے کی استدعا کی۔

ایف آئی اے کے پاس کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سنٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔ ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا قانون کے مطابق عدالت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں