0

اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناک آؤٹ مرحلے میں اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی چانگ یو کیو کو ایک فریم کی قربانی دے کر1-4 سے زیر کیا۔

دوسرے پاکستانی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دو فریمز کی قربانی دینا پڑی۔

اویس منیر نے بھی ہانگ کانگ کے کھلاڑی چاو ہون مان کو 2-4 سے قابو کیا، کوارٹر فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

سیمی فائنل کے لیے اسجد اقبال کا مقابلہ چین کے گاؤ یان سے ہوگا جبکہ اویس منیر ایران کے کوئسٹ کا سامنا درپیش ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں