0

’امریکا میں کنسرٹ کی ٹکٹ نہ خریدیں‘، سلمان خان نے مداحوں کو خبردار کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دھوکہ دہی کے ذریعے ان کے نام کا غلط استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بیان دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا 2024 میں امریکا میں کسی کنسرٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اداکار نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکا میں کسی کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں کیونکہ اس قسم کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’’میری ٹیم یا میں امریکا میں کوئی کنسرٹ آرگنائز نہیں کر رہے، براہ کرم اس طرح کی ای میلز، پیغامات یا ایڈورٹائزمنٹ پر بھروسہ نہ کریں۔‘‘

سلمان خان نے مزید کہا کہ دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں