0

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’تم بن‘‘ 20 ستمبر کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کےلیے تیار

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول فلم ’’تم بن‘‘ 20 ستمبر 2024 کو دوبارہ بڑے پردے پر ریلیز کےلیے تیار ہے۔ اس فلم کو پہلی بار 13 جولائی 2001 کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ہدایتکار انوبھو سنہا نے ڈائریکٹ کیا تھا اور بھوشن کمار اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں پریانشو چیٹر جی، سندلی سنہا، ہیمانشو ملک اور راکیش بپت نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

’’تم بن‘‘ کی کہانی محبت، پچھتاوے، اور دوسرے مواقع کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے دل چھونے والے پلاٹ اور جذباتی موسیقی کی وجہ سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بناتی ہے۔ اس فلم کی دوبارہ ریلیز نہ صرف پرانے شائقین کےلیے بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اس رومانوی داستان کو بڑے پردے پر دوبارہ دیکھ سکیں۔

فلم کا میوزک بھی بہت مقبول ہوا تھا، جسے نکھیل ونے نے کمپوز کیا تھا اور فائز انور نے گانے لکھے تھے۔ اس فلم کے گانوں کو سونو نگم، انورادھا پوڈوال، جگجیت سنگھ اور دیگر مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز دی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم تیلگو زبان میں بھی ’’ایلا چپانو‘‘ کے نام سے بنائی گئی تھی، جس میں شریا سرن اور ترون نے کام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں