بیجنگ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست دے کر 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
قومی ٹیم نے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ دو سے شکست دی۔ پاکستان کی جناب سے سفیان خان اور حنان شاند نے دو دو گول کیے جبکہ رومان خان نے ایک گول داغا۔
پاکستان کے سفیان خان کو دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو میزبان چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چین نے پنالٹی شوٹس پر پاکستان کو دو صفر سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب، فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے ایف آئی ایچ اسٹارز ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، رائزنگ اسٹار پلیئر کی کیٹیگری میں پاکستان کے سفیان خان کا نام بھی شامل ہے۔
نامزدگیوں کا اعلان ماہرین کی رائے کے بعد کیا گیا ہے۔