0

خلا میں پہلی کامیاب نجی اسپیس واک کے بعد عملہ زمین پر واپس پہنچ گیا

واشنگٹن: ایک ارب پتی خلائی مسافر اور ان کی ٹیم خلا میں نجی اسپیس واک کر کے زمین پر بخیر و عافیت واپس آگئے ہیں۔

خلابازوں نے نجی پانچ روزہ خلائی سفر کا اختتام کیا جو ناسا کے قمری لینڈنگ کے بعد سے کسی بھی سابق ​خلائی مشن کے مقابلے زیادہ اونچائی تک پہنچا تھا۔

اسپیس ایکس کے کیپسول نے صبح سویرے فلوریڈا کے ڈرائی ٹورٹگاس کے قریب خلیج میکسیکو میں ایک کامیاب لینڈنگ کی جس میں ارب پتی جیرڈ آئزاک مین، اسپیس ایکس کے دو انجینئرز اور ایک سابق ایئر فورس تھنڈر برڈ پائلٹ تھے۔

مشن نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کو بھی اونچائی میں پیچھے چھوڑتے ہوئے زمین سے تقریباً 460 میل (740 کلومیٹر) کے گرد چکر لگاتے ہوئے پہلی بار نجی خلائی واک کی۔

خلائی جہاز منگل کو لانچ ہونے کے بعد 875 میل (1,408 کلومیٹر) کی زیادہ سے زیادہ اونچائی تک پہنچ گیا تھا۔

جیرڈ آئزاک مین 1965 میں سابق سوویت یونین کی طرف سے پہلی مرتبہ اسپیس واک کرنے کے بعد سے اسپیس واک کرنے والے 264 ویں فرد بن گئے جبکہ خلابازی سے تعلق نہ ہونے کی بنا پر بطور عام شہری اسپیس واک کرنے والے پہلے فرد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں