0

قاتلانہ حملے میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے؛ ٹرمپ حملے بعد پہلا بیان

واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے میں ان کے آگے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشتبہ قاتلانہ حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان منظرعام پر آگیا جس میں انھوں نے پُرعزم رہنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی مہم اسی زور و شور کے ساتھ جاری رہے گی۔

گزشتہ روز ہونے والا حملہ ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران دوسرا قاتلانہ حملہ تھا جو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت گولف کھیل رہے تھے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والا ٹرمپ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

بندوق بردار حملہ آور ٹرمپ سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے اور اس کے پاس سے AK-47 ملی تھی۔

سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ کی جس سے ملزم فرار ہوگیا۔ جسے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم کی شناخت 58 سالہ ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی جس سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں بھی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

اُس واقعے میں حملہ آور کی فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سیکیورٹی سروسز کی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں