0

محققین نے بال رنگنے والی مخصوص مصنوعات سے خبردار کردیا

حال ہی میں فرانس میں پیش آئے ایک واقعے میں شہری خاتون کو اس وقت بینائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بالوں کو رنگنے کیلئے مخصوص اجزا والے ایک پروڈکٹ کا استعمال کیا۔

لیون کے ایڈورڈ ہیریئٹ ہسپتال کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر نکولس چیرپاز کی سربراہی میں ایک ٹیم کے مطابق جب خاتون نے ان اجزاء جنہیں perfumed amines کہا جاتا ہے، کے بغیر بالوں کو رنگا تو ان کی بینائی کے مسائل دور ہوگئے۔

محققین نے کہا کہ اس طرح کے معاملات نایاب ہیں لیکن خطرے کے بارے میں آگاہی پھیلانے سے اس طرح کے بالوں کو رنگنے والے پروڈکٹس کو ترک کرنے پر زور دیا جاسکتا ہے تاکہ آنکھوں کو مستقل طور پر نقصان نہ پہنچے۔

ٹیم نے اس واقعے کے حوالے سے اپنی کیس رپورٹ جرنل جاما اوپتھلمولوجی میں شائع کی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں