جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ صارفین کی رپورٹس کے ذریعے جانچ کی گئی دار چینی کی ایک تہائی مصنوعات میں سیسہ کی بلند سطح پائی گئی ہے۔
امریکا کی 44 ریاستوں میں سیکڑوں زہر آلود دار چینی اور سیب کے سرکے میں سیسے کی بلند سطح کی دریافت کے بعد گھروں میں استعمال ہونے والے کھانے میں دھاتوں کے بارے میں خدشات کے سامنے آئے ہیں۔
نئی تحقیق میں کنزیومر رپورٹس نے دار چینی کی 36 مصنوعات کا تجربہ کیا اور ڈسکاؤنٹ اسٹورز اور بازاروں میں فروخت ہونے والی دار چینی کی 12 اشیاء میں سیسے کی اعلی سطح دریافت کی۔
تحقیق میں بعض اوقات سیسے کی سطح 3.5 پی پی ایم تک بھی پائی گئی۔
کتنا سیسہ خطرناک ہے؟ اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی طرف سے بنائی گئی ایک بین الاقوامی کونسل کوڈیکس ایلیمینٹیریس دار چینی سمیت مختلف مصالحوں میں سیسے کی زیادہ سے زیادہ مقدار 2.5 پی پی ایم اپنانے پر غور کر رہی ہے۔