0

امریکی کھلاڑی نے ایک میچ میں دو ٹیموں سے کھیل کر تاریخ رقم کردی

بوسٹن: امریکا کی میجر لیگ بیس بال (ایم ایل بی) کے ایک کھلاڑی نے ایک گیم میں دو مختلف ٹیموں کی جانب سے بیٹنگ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

26 جنوری کو ٹورونٹو بلیو جیز بمقابلہ بوسٹن ریڈ ساکس ہونے والے گیم میں 29 سالہ ڈینی جینسن جیز کے ساتھ تھے لیکن شدید بارش کی وجہ سے کھیل کو ملتوی کرنا پڑ گیا تھا۔

گیم روکے جانے سے قبل جینسن نے کینیڈین ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں بوسٹن کے کٹر کرافورڈ کی ایک پچ کا سامنا کیا تھا۔

بعد ازاں جیز نے جنسن کو 27 جولائی کو ریڈ ساکس کو (تین مائنر لیگز میں ایکسچینج میں) فروخت کر دیا گیا تھا، جبکہ وہ تکنیکی طور پر اس رکے ہوئے گیم کا حصہ تھے۔

بوسٹن کے منیجر ایلکس کورا نے میچ دوبارہ شروع ہونے سے قبل کہا کہ وہ جینسن کو مخالف سائیڈ سے کھیلنے کے باوجود میدان میں بھیجیں۔

ان کا کہنا تھا “چلیے تاریخ بناتے ہیں”

التواء کا شکار کھیل ایک بار پھر شروع ہوا جس میں ڈینی جینسن ریڈ ساکس کے فیلڈر کے طور پر اترے اور جیز کی جانب سے سابق کھلاڑی کی جگی ڈالٹن وارشو پِنچ ہٹنگ کے لیے آئے۔

ایم ایل بی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی کھلاڑی دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں