ہینان: ہینان میں واقع ہائی ٹیک ریڈار کے ذریعہ اہرام مصر کے اوپر غیر مرئی خلائی بلبلوں کا پتہ لگایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ خلائی بلبلوں نے سائنسدانوں کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے جن کا مقصد سیٹلائٹ لانچنگ یا اس رجحان کے ذریعے دیگر رکاوٹوں کو روکنا ہے۔
چین میں محققین نے 9,500 کلومیٹر چوڑائی والے تیرتے بلبلوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے نتائج شائع کیے تھے۔
آئی ایف ایل سائنس نے بلبلوں جنہیں “استوای پلازما ببلز” (EPBs) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو بیان کیا ہے کہ یہ بلبلے مصر جیسے خط استوا کے قریب کم اونچائی والے علاقوں میں پائے جانے والے انتہائی گرم گیس کی پاکٹس ہیں جو کہ دکھائی نہیں دیتیں۔