ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی بطور ہدایت کار ڈیبیو ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
حال ہی میں مشہور ریپر بادشاہ نے اس پروجیکٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کردار مختصر ہے۔
بادشاہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ آریان خان نے نہ صرف اس سیریز کو تحریر کیا ہے بلکہ وہ اس کی ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں، ان کا بھی اس میں ایک چھوٹا سا رول ہے اور وہ ان کے لئے خاص ہے۔
بادشاہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح شاہ رخ نے انہیں فلم Zero کے لیے گانا بنانے کی دعوت دی تھی، جس سے ان کے آریان خان کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے۔
آریان خان کی ’اسٹارڈم‘ چھ اقساط پر مشتمل ہوگی اور فلم انڈسٹری کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس میں بوبی دیول، مونا سنگھ، اور لکشے لالوانی جیسے اداکار شامل ہیں، جب کہ شاہ رخ خان، رنویر سنگھ، اور رنبیر کپور کے مختصر کرداروں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔