0

اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

کراچی: اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں گروپ میچز جیت لیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منگولیا میں کھیلے جانے والے اسنوکر عالمی کپ اسجد اقبال نے میزبان کیوئسٹ بتارکھو نرانکھو 0-3 سے شکست دینے کے بعد دوسرے میچ میں جاپان کے جونجی میازوا کو اسی اسکور سے قابو کیا۔

اویس منیر نے بھی میزبان کھلاڑی کاش اوچیر اور پھر اومانی پلئیر حسین الواتی کو کوئی فریم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے ہرادیا۔

ایونٹ میں شریک 36 کیوئسٹس کو9 گروپس میں ہر گروپ کے بہترین دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں