0

مریض کے موبائل استعمال کے دوران ڈاکٹروں کی دماغ کی کامیاب سرجری

بھارت میں ڈاکٹروں نے مریض کے موبائل استعمال کرنے کے دوران اس کے دماغ کی کامیاب سرجری کرڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 ستمبر کو کی جانے والی سرجری اویک کرینیوٹومی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی جس میں اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے مریض کو فعال رہنا ہوتا ہے۔

بھارتی شہر لکھنؤ کے علاقے چک گنجریا میں قائم کلیان سنگھ کینسر انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی یہ سرجری 56 سالہ ہریش چندر پرجاپتی کے دماغ میں رسولی کی تشخیص کے بعد کی گئی۔ ہریش چندر کو رسولی کے سبب سر درد اور بائیں ہاتھ اور ٹانگ میں کمزوری کی شکایت تھی۔

ہریش چندر پوری سرجری کے دوران حواس میں رہے اور موبائل کا استعمال، قلم تھامنے اور ٹانگ ہلانے جیسے مختلف امور انجام دیتے رہے اور ڈاکٹروں نے لوکل اینستھیزیا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کیا۔

اویک کرینیوٹومی تکنیک کی مدد سے ڈاکٹر اعصاب کی مانیٹرنگ مشین استعمال کرتے ہوئے مریض کے دماغ کی فعلیت کو زیرِ نگرانی رکھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں