0

آسٹریلوی حکام کو ’بزدل مجرم‘ کی عالمی سطح پر تلاش

آسٹریلیا کے سیکورٹی حکام کو ایک ایسے مشتبہ شخص کی بین الاقوامی تلاش ہے جس نے آسٹریلیا کے ایک پارک میں ایک شیر خوار بچے پر گرم گرم کافی انڈیل دی اور ملک سے فرار ہوگیا۔

کوئینز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ بزدل اور سنگدل شخص نے دوپہر کے قریب اسٹونز کارنر کے ہینلون پارک میں شیر خوار بچے کو اس دردناک تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ مشتبہ نامعلوم شخص پارک میں موجود ایک ایسی فیملی کے پاس گیا جس کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں تھا اور اس فیملی کے ایک شیرخوار بچے پر گرم گرم کافی انڈیل دی اور نہ صرف جائے وقوعہ سے فرار ہوا بلکہ ملک ہی چھوڑ دیا۔

کوئینز لینڈ پولیس نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ہنگامی عملے کو فوری بلایا گیا اور جھلسے ہوئے شیر خوار بچے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ بچے شدید زخمی ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ملزم آسٹریلیا سے ہی فرار ہوچکا ہے۔ ہم نے عالمی سطح پر اس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں