0

اٹلی میں 2 ہزار سال قبل کے سکے دریافت

اٹلی کے جزیرے سسلی پر ماہرین آثار قدیمہ نے رومی دور کے چاندی کے سکوں کا ایک ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قدیم سکے سان مارکو کے ایکروپولس میں چند سال قبل دریافت ہوئے رومن مجسموں کے قریب ملے جو دیوار کے ایک سوراخ میں تھے اور ممکنہ طور پر 2,000 سال قبل قزاقوں کے حملے کے دوران چھپائے گئے تھے۔

سسلی کی مقامی حکومت کی فیس بک پوسٹ کے مطابق سکے تقریباً 94 اور 74 قبل مسیح کے درمیان بنائے گئے تھے۔ مزید یہ کہ کچھ سکوں پر انسانی سر کا نشان ہے جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کو پینٹیلیریا جزیرے پر سانتا ٹریسا اور سان مارکو کے ایکروپولس کی تلاش کے دوران چاندی کے 27 سکوں کا ذخیرہ ملا۔

یونیورسٹی آف ٹوبنجن کے ماہر آثار قدیمہ تھامس شیفر نے بتایا کہ دریافت کا مقام تین رومن مجسموں کے سروں کے قریب ہے جو چند سال پہلے دریافت ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں