0

اکشے کمار کی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 5‘ میں پانچ خواتین مرکزی کرداروں کی شمولیت

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول کامیڈی سیریز ’ہاؤس فل‘ کی پانچویں فلم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اکشے کمار ایک بار پھر اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں پہلی بار خواتین مرکزی کرداروں کی تعداد بھی مرد اداکاروں کے برابر ہوگی۔

فلم میں جیکولین فرنانڈس، نرگس فخری، سونم باجوہ، چترانگدا سنگھ اور سونداریا شرما شامل ہیں اور ان کے ساتھ مرد اداکاروں میں رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، سنجے دت، فردین خان، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، جیکی شروف اور ڈینو موریا شامل ہیں۔

’ہاؤس فل 5‘ کی شوٹنگ 15 ستمبر سے لندن میں شروع ہوگی، جہاں کاسٹ اور عملہ 45 دن کا شیڈول مکمل کریں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، فلم کی کچھ اہم مناظر لندن میں فلمائے جائیں گے جس کے بعد کہانی ایک کروز پر پہنچے گی جہاں کامیڈی اور کنفیوژن عروج پر ہوگا۔

فلم کے ہدایتکار ترن منسکھانی ہیں اور فلم 2025 میں ریلیز ہوگی، اکشے کمار کا کردار ایک منفرد خصوصیت کا حامل ہوگا جس کی تفصیلات کو ابھی پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں