چہرآباد: ایران میں نمک کی ایک قدیم کان میں سے متعدد کان کُنوں کی خوفناک حالت میں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ان میں سے کچھ اس وقت منجمد ہو گئے جب انہوں نے زندہ دفن ہونے سے پہلے اپنی آخری چیخیں نکالیں اور اسی حال میں مرے۔
دریافت ہونے والی کان کنوں یہ لاشیں کم از کم 550 سے 330 قبل مسیح کی ہیں۔ ان کا تعلق اس وقت سے ہے جب اس خطے یعنی فارس پر پہلی سلطنت قائم ہوئی تھی جو اچمینیڈ Achaemenid خاندان کی تھی ۔
خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کان کُن نمک کی کان کنی کر رہے تھے جب کان گر گئی اور وہ اس حال میں زندہ دفن ہوگئے کہ چیخ کے مارے ان کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔
کان میں موجود نمک نے ان باقیات کو محفوظ کر لیا۔ نمک کے محفوظ نمونوں میں ایک 1,600 سالہ ممی شدہ بھیڑ بھی شامل ہے۔