0

ہائی بلڈ پریشر میں پھل اور سبزیوں کا استعمال، ایک آسان علاج

واشنگٹن: ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ پیدا کرنے والا اہم عنصر ہے تاہم ماہرین کے مطابق اسے سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا سے کم کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ہائی بلڈ پریشر گردے کی دائمی بیماری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ طرز زندگی میں تبدیلیوں کو جلد اپنانا جیسے کہ غذائی تبدیلیاں، ہائی بلڈ پریشر سے منسلک خطرے اور کو کم کرسکتی ہیں۔

دی امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی 5 سالہ تحقیق جس میں گردے کی دائمی بیماری کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو شامل کیا گیا، سے پتہ چلتا ہے کہ دو سے چار اضافی کپ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل جوس کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے اور ڈرگ تھراپی سے بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے۔

بالفاظ دیگر پھلوں اور سبزیوں پر مبنی روزمرہ خوراک قلبی عوارض کے عوامل میں بڑی کمی اور گُردوں کی صحت کو بھی زیادہ تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں