0

ویپنگ کرنے والے نوجوان جسمانی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں، تحقیق

مانچسٹر: حالیہ مطالعے میں پایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو ای-سیگریٹ یعنی ویپس استعمال کرتے ہیں، وہ جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔

بائیک ایکسرسائز پر مبنی ٹیسٹوں میں شامل 20 شرکا جو کم از کم دو سال سے ویپنگ کر رہے تھے، میں ورزش کرنے کی صلاحیت ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم پائی گئی جو ویپس بالکل بھی استعمال نہیں کرتے تھے۔

مزید برآں ویپس استعمال کرنے والوں میں صحت سے متعلقہ مسائل بھی لوگوں کے برابر تھے جنہوں نے عمومی سگریٹ نوشی میں اتنا ہی وقت گزارا تھا یعنی دو سال۔

برطانیہ کی مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں سرکردہ مصنف ڈاکٹر عظمی فیصل نے کہا کہ ٹیسٹ میں ویپنگ کرنے والے نوجوان بالغوں کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی، ان کے پٹھے زیادہ تھکے اور وہ مجموعی طور پر کم فٹ دکھائی دیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں