0

امریکی شخص کا آنکھیں بند کر کے باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ

ایریزونا: امریکا میں باسکٹ بال ٹرک شاٹس کے ماہر نے آنکھیں بند کر کے 60 فٹ کے فاصلے سے انڈر ہینڈ شاٹ اسکور کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر اسکاٹس ڈیل سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ جیریمی ویئر نے یہ تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل وہ سوئس بال پر سب سے زیادہ اٹھ بیٹھک (37) کرنے اور طویل فاصلے (85 فٹ اور 5 انچز) سے پشت سے باسکٹ بال شاٹ مارنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ تازہ ترین باسکٹ بال ریکارڈ زیادہ مشکل تھا۔

انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے آنکھیں ڈھک کر باسکٹ کی جانب تھرو کی تب بھی ان کے پاس ایک ریفرنس پوائنٹ تھا اور وہ پیچھے دیکھ سکتے تھے لیکن اس ریکارڈ کے لیے یہ کام تھوڑا مختلف تھا کیوں کہ آنکھوں کے سامنے مکمل اندھیرا تھا۔

حال ہی میں جیریمی ویئر کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ باسٹک کی طرف طویل فاصلے سے پشت کر کے شاٹ مارنے کا ان کا ریکارڈ توڑا جا چکا ہے اور وہ اس کو واپس لینے کے لیے کوشش پر غور کر ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں