0

پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری، مزید سینکڑوں ججز کے تبادلے

لاہور: پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے۔

صوبے بھر میں 318 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب میں 9 مئی کیسز کے ججز سمیت 48 ججز کے تبادلے

لاہور کے بیشتر ججز کو دیگر اضلاع میں بھیجا گیا ہے۔ راولپنڈی کے بھی کئی ججز کا مختلف شہروں میں تبادلے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب میں 9 مئی کیسز کے ججز سمیت 48 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں