0

شہباز شریف ظالم آدمی ہے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا، چوہدری پرویز الہٰی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز شریف ظالم آدمی ہے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے۔ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی ہرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔ ان کو اب عمران خان کی صلاحیت کا پتا چلا ہے۔ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔

اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں