0

دنیا کی سب سے مہین گھڑی تیار

ماسکو: ایک روسی گھڑی ساز اور موجد نے دنیا کی سب سے مہین مکینکی گھڑی بنا ڈالی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے کونسٹینٹِن چیکن کا کہنا تھا کہ ان کی نئی تِھن کنگ پروٹوٹائپ صرف 1.65 ملی میٹر موٹی ہے۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ گھڑی دنیا کی سب سے کم وزن گھڑی بھی ہے۔ بغیر پٹوں کے اس گھڑی کا وزن صرف 13.3 گرام ہے۔

سی این این کو لکھی گئی ایک ای میل میں کونسٹینٹِن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشینوں کی فعالیت پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنے ڈیزائن کو مہین بنانے کے لیے متعدد اختراعات کی ہیں، جس میں گھڑی کی بیرل میں جڑے وائنڈنگ مکینزم شامل ہے۔

تھن کنگ میں ایک ’ڈبل بیلنس‘ وھیل بھی ہے جو کونسٹینٹِن کو گھڑی کی حرکت میں استعمال ہونے والے متعدد پرتوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں