0

عمران خان کی رہائی پر پاکستان جاکر اُنہیں مبارکباد دونگی، راکھی ساونت

متحدہ عرب امارات: بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار راکھی ساونت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جیت کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان رہا ہوگئے تو وہ پاکستان جاکر اُنہیں مبارکباد دیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں راکھی ساونت کا نیا گانا ‘بےبی ڈرامہ کوئین’ لاؤنچ کیا گیا، اس تقریب میں راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کو بہت پسند کرتی ہیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میں بھارت کی پہلی خاتون ہوں جو عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہوں، میں دل سے چاہتی ہوں کہ عمران خان کی جیت ہو اور مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوجائیں گے۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت دُکھ ہوتا ہے کہ عمران خان کو زبردستی قید کیا ہوا ہے، میں اُن کی رہائی کے لیے دُعا کرتی ہوں، اگر عمران خان رہا ہوجائیں گے تو میں اُنہیں مبارکباد دینے کے لیے ضروری پاکستان جاؤں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان کے ووٹرز نے اُنہیں کامیابی دلوا دی تو میں دوبارہ عُمرہ کرنے جاؤں گی اور اُن کے لیے دُعا کروں گی۔

راکھی ساونت نے اپنا نیا گانا ‘بےبی ڈرامہ کوئین’ عمران خان کے نام کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ ملنے کے بعد پاکستان میں کچھ لوگوں نے ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہی ہوں اور پاکستان سے الیکشن لڑوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیت صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہوگی کیونکہ پاکستانی عوام اُن کے ساتھ ہے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی نہیں ٹِک سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں