0

چین میں انسانی روبوٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بیجنگ: رواں سال کی بیجنگ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں دکھائے جانے والے دو انتہائی پرکشش “انسانی روبوٹس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر انسانی روبوٹس کی فوٹیج نے ایک گرما گرم آن لائن بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا وہ حقیقی روبوٹ ہیں یا نہیں۔

رواں سال کی بیجنگ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں سینکڑوں بین الاقوامی نمائش کنندگان اور ایک ہزار سے زیادہ خصوصی مہمان شامل ہوئے لیکن یہ تقریب ایک ایسے پہلو کے لیے وائرل ہوئی جس کا ٹیکنالوجی سے کم اور میک اپ اور کاس پلے سے زیادہ تعلق تھا۔

بایونک ہیومونائیڈ روبوٹس میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنی Ex-Robot نے سینکڑوں صحافیوں اور زائرین کے سامنے اپنی تازہ ترین تخلیقات کی نقاب کشائی کی۔

بہت سے X صارفین اس سے متاثر ہوئے کہ دونوں روبوٹ کتنے پرکشش نظر آرہے ہیں جب کہ دیگر کا کہنا تھا کہ کیا وہ حقیقی روبوٹ ہیں یا صرف حقیقی خواتین جنہیں androids کا میک اپ کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں