دانتوں کے ایک ڈاکٹر نے خبردار کیا ہے کہ دانتوں کو سفید کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دراصل انہیں پیلا بنا سکتا ہے۔
ایک وائرل ویڈیو میں جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، منہ کی صحت کے ماہر نے اپنے ٹک ٹاک فالوورز سے کہا کہ دانت سفید کرنے والے ٹوتھ پیسٹ سے حقیقت میں آپ کے دانت سفید نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ٹوتھ پیسٹ گہرے اینمل کو صاف کرکے دانتوں کو سفید تو ظاہر کرسکتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ نقصان دہ اجزاء پتلے، زیادہ پیلے اور حساس دانتوں کا باعث بنتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ دانتوں کی حفاظتی پرت کو ختم کرتا ہے جس سے دانتوں کےاندرونی حصہ ظاہر ہوجاتا ہے۔ یہ حصہ دانت کا اہم حصہ جس میں پیلے رنگ کا رنگ ہوتا ہے۔
@rifkindental اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو یہ سوال کرنے پر مجبور کر دیا کہ انہیں وائٹنگ ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کے بجائے کیا کرنا چاہیے۔