0

دنیا کے معمر ترین شخص 112 سال کے ہوگئے

لندن: دنیا کے معمر ترین شخص انگلینڈ میں اپنی 112 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ٹائٹینک ڈوبنے کے چار ماہ بعد 26 اگست 1912 کو پیدا ہونے والے جان الفریڈ ٹینیسووڈ کو رواں سال کے شروع میں گینیز ورلڈ ریکارڈز نے معمر ترین فرد کا اعزاز دیا تھا۔

جان الفریڈ نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس چیز نے ان کو متاثر نہیں کیا۔ یہ بات ان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اتنی عمر محسوس نہیں کرتے۔ انہیں نہیں معلوم کہ اتنی لمبی عمر کا راز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانی میں وہ کافی فعال تھے اور بہت پیدل چلتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں