0

پی ایس ایل9؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی نے کنگز کو بڑا دھچکا دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کے بعد کراچی کنگز کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فرنچائز کراچی کنگز کو اپنے دو اہم غیر ملکی کھلاڑیوں تبریز شمسی اور جیمی اوورٹن کی محدود دستیابی نے پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

جنوبی افریقی لیگ اسپنر تبریز شمسی پی ایس ایل کے محض ابتدائی 6 میچوں میں شریک ہوسکیں گے جبکہ 6 مارچ سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے باعث لیگ کے دوسرے ہاف میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو 5 اپریل سے شروع ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کی نمائندگی کیلئے پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ جائیں گے۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے رسی وین ڈیر ڈوسن بھی کرکٹ جنوبی افریقا کے ساتھ معاہدے اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے باعث ٹورنامنٹ کو بیج سے چھوڑ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم کو فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریس ٹوپلے انجری کی وجہ بڑا دھچکا لگا ہے، دونوں فاسٹ بولرز ٹورنامنٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں