0

پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، لائحہ عمل عمران خان طے کرینگے، شیر افضل مروت

پشاور: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، مستقبل کا لائحہ عمل عمران خان طے کریں گے۔

ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 سیٹیں ہیں اور وہ وکٹری اسپیچ کررہے ہیں۔ زرداری نے سندھ میں ہماری سیٹیں زبردستی لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات ہے، میں انہیں تجاویز پیش کروں گا۔ جہانگیر ترین، محمود خان ،پرویز خٹک کا حال قوم نے دیکھ لیا۔ جو بھی خان کا ساتھ چھوڑے گا، وہ اپنے ووٹرز کے اعتماد میں خیانت کرے گا۔ ہمیں اپنے کسی بھی منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی حکومت اور کس پارٹی سے اتحاد کرنا ہے، اس حوالے سے مشاورت کرنی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیں اپروچ کررہی ہے۔ عمران خان سے مشورہ کرنا ہے کہ آگے لائحہ عمل کیا اختیار کریں ؟ آئی جی خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ٹاسک ملا تھا ۔ انہوں نے 9مئی کو قتل ہونے والے ہمارے کسی ایک کارکن کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں