حیدرآباد، ضلعی انتظامیہ کا آدھی رات کو قیمتوں کی جانچ پڑتال کیلیے آپریشن

0

حیدر آباد:ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لیے آدھی رات کو کارروائی کی۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال کی قیادت میں ٹیم نے آغا خان روڈ اور جامشورو روڈ کے چوراہے پر واقع سیٹیزن کالونی کے باہر اچانک آپریشن کیا۔

اس دوران ٹیم نے گاہکوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر 20,000 روپے تک کے جرمانے عائد کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں