0

امریکا: سیانا پرندہ دکان سے نکلنے والے شہری کا بٹوا لے لے اُڑا

میساچوسٹس: امریکا میں ایک سیگل پرندہ ایک شخص کا بٹوا اس وقت چھین کر اڑن چھو ہوگیا جب وہ شہری اسٹور سے سامان خرید کر باہر نکل رہا تھا۔

میساچوسٹس کے رہنے والے نووا کاربرگ نے کہا کہ اس نے قریبی ایک ساحل پر تفریحی لمحات گزارے تھے جس کے بعد وہ ایک مقامی اسٹور گیا ۔

شہری نے بتایا کہ میں شرٹ اور شارٹس میں تھا اس لیے میرے لباس میں کوئی جیب نہیں تھی، لہٰذا میرا بٹوا میرے ہاتھ میں ہی تھا۔

کربرگ نے کہا کہ اس نے اپنا فون اور بٹوہ اپنی شاپنگ کارٹ کے اوپر ٹرے میں رکھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک سیگل اڑتا ہوا آیا سامنا کے اوپر پڑا بٹوا منہ میں دبا فوراً اُڑ گیا۔ یہ سب کچھ میرے سامنے ہوا اور میں کچھ نہیں کرپایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں