“3 سالوں سے سنگل ہوں، کوئی گرل فرینڈ نہیں! شبمن گل

0

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔

شمبن گل کی بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر دیکھ رہا ہوتا ہوں کہ اس لڑکی کو ڈیٹ کررہا ہوں، فلاں لڑکی کیساتھ گھوم رہا ہوں لیکن میری پوری توجہ اپنے کرکٹ پر مرکوز ہے۔

قبل ازیں بھارتی کرکٹر شبمن گل اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انکے بریک اَپ کی خبریں چلائی گئیں۔

کرکٹر شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں