0

الخدمت فاؤنڈیشن یورپ کے زیر اہتمام مسلم سینٹر میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد

گزشتہ دنوں “الخدمت فاؤنڈیشن یورپ” کے زیر اہتمام مسلم سینٹر میں ایک سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا-

تقریب میں مختلف آرگنائزیشز کے ساتھ ساتھ مختلف مساجد کے مندوبین نے بھی شرکت کی-

“الخدمت فاؤنڈیشن یورپ” کی اس خوبصورت محفل کے مین گیسٹ “عبدالشکور صاحب” تھے جو انٹرنیشنل افیئرز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر حامد فاروق نے سرانجام دیے جو “الخدمت فاؤنڈیشن یورپ” کے ڈائریکٹر ہیں-

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد میں حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں حافظ اسلم نے گلہائے عقیدت پیش کیا –

اپنے ابتدائیے میں ڈاکٹر حامد فاروق نے “الخدمت فاؤنڈیش یورپ” کا ایک مفصل تعارف پیش کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی جس میں انہوں نے بتایا کہ غزہ میں “الخدمت فاؤنڈیش یورپ”کس طرح کام کر رہی ہے اور کس طرح ان کی ٹیم دن رات خدمت کے اس کام کے لیے کوشاں ہے-

محترم عبدالشکور صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے بتایا کہ “الخدمت فاؤنڈیشن” کس طرح پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر میں بنی نو انسانیت کے لیے رفاعی سرگرمیوں کا حصہ ہے، اس موقع پر انہوں نے ٹیم ناروے کی “الخدمت فاؤنڈیشن” کے ساتھ برس ہا برس کی شراکت داری کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا-

انہوں نے بتایا کہ تقریبا 67000 سے زیادہ ویلنٹیئرز ہیں جو “الخدمت فاؤنڈیشن” کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبا 30 ہزار سے زیادہ یتیم بچے ہیں جن کی “الخدمت فاؤنڈیشن” کفالت کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ “الخدمت فاؤنڈیشن”نے گزشتہ سال ہزاروں کی تعداد میں فوڈ پیکجز دیے، بہت سے ہاسپٹلز کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ “الخدمت فاؤنڈیشن” اکیڈمک اسکالرشپ کے ذریعے تقریبا ایک ہزار سے زائد بچوں کو اسکالرشپ دے چکی ہے،”الخدمت فاؤنڈیشن” واٹر پمپس پر بھی کام کر رہی ہے، اور اس کے علاوہ ایمبولنسز اور تقریبا 60 سے زیادہ اسکولز ہیں-

پروگرام کے اختتامی سیشن میں سوال و جواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا-

مولانا محبوب الرحمن نے اپنے مختصر خطاب میں انسانیت کی خدمت کے متعلق بتایا کہ یہ کتنا افضل کام ہے اور “الخدمت فاؤنڈیشن” کئی سالوں سے یہ کام سرانجام دے رہی ہے جس کے لیے آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں-

محترم نعمت علی شاہ صاحب نے بھی “الخدمت فاؤنڈیشن” کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی آپ کو ہماری ضرورت پڑے تو ہم حاضر ہیں اپنی کوشش اور اپنی بساط کے مطابق ہم ضرور “الخدمت فاؤنڈیشن” کی مدد کریں گے، آپ جو کام کر رہے ہیں اس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں-

تقریب کا اہتمام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا-

پروگرام کے ہوسٹ ڈاکٹر حامد فاروق صاحب نےاس پروگرام کے انعقاد پر
فروست مسلم سینٹر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سےشکریہ ادا کیا، انہوں نے صدر مسلم سینٹر فروست جناب راجہ عبدالمجید صاحب کا خصوصا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اس پروگرام کا انعقاد ممکن ہو سکا-

اپنی اختتامی گفتگو میں انہوں نے تمام آرگنائزیشنز اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کا پروگرام میں شمولیت پر دل کی اتھاہ گرائیوں سے شکریہ ادا کیا جن میں رحمانی مسجد موس، توحید مسجد، تبلیغی جماعت مسجد، موٹن سرود مسجد ، ورلڈ اسلامک مشن، مسجد اہل سنت، ‘اسلامک کلچر سینٹر ، ھاگن ستوا مسجد ، سترومن مسجد ، امداد ریلیف سہارا ویلفیئر ، سکون آرگنائزیشن اور دیگر بہت سے
سیاسی، سماجی و مذہبی لوگوں کی شرکت قابل ذکر ہے جنہوں نے اس پروگرام میں شامل ہو کر اسے کامیاب بنایا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں